اتر پردیش کے اسٹائل میں انکاو¿نٹر‘ اس ریاست کی پولیس بھی کرے گی: دلیپ گھوش

اتر پردیش کے اسٹائل میں انکاو¿نٹر‘ اس ریاست کی پولیس بھی کرے گی: دلیپ گھوش

کولکاتا26مارچ : بی جے پی کے آتے ہی کایا پلٹ جائے گی، دلیپ کا دعویٰ۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے برسرِ اقتدار آتے ہی پولیس کا انداز بدل جائے گا۔ وہ بھی ’اتر پردیش کے اسٹائل میں انکاو¿نٹر‘ کرنا شروع کر دیں گے۔ دلیپ گھوش نے ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو کھڑگپور میں انتخابی مہم کے دوران ان کے اس تبصرے نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ تاہم، دلیپ اس تنازع کی پرواہ نہیں کر رہے۔ ہمیشہ کی طرح اپنے بے باک انداز میں انہوں نے ترنمول پر حملہ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کھڑگپور میں غنڈوں اور مافیاو¿ں کے خلاف آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑائی لڑی ہے۔
ریاست میں اس بار بی جے پی اقتدار میں آ رہی ہے— اس بارے میں دلیپ پر اعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا، ”4 مئی کے بعد سب کچھ بدل جائے گا۔ میں نے کھڑگپور کے غنڈہ مافیا کے خلاف بہت لڑائی لڑی ہے۔ دوبارہ لڑوں گا۔ یہاں کے لوگ اسی لیے مجھے ووٹ دیتے ہیں۔ تاہم، اب شاید لڑنا نہیں پڑے گا۔ اس بار سب کو چن چن کر اندر (جیل) ڈالوں گا، کیونکہ اقتدار میں بی جے پی آئے گی۔ تبدیلی ہو کر رہے گی۔“ اس کے بعد پولیس کا تذکرہ کرتے ہوئے دلیپ نے مزید کہا، ”جو پولیس آج مافیا اور غنڈوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی رہی ہے، چور لیڈروں کی چمچہ گیری کر رہی ہے، وہی پولیس آپ دیکھیں گے کہ اتر پردیش کے اسٹائل میں انکاو¿نٹر کرے گی۔ سب کو جیل میں ڈالا جائے گا۔“

Back to top button
Translate »