بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں سائیکلوں کی تقسیم
بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں سائیکلوں کی تقسیم

ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت یہ سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد
±ہوڑہ ضلع کے گھسڑی میں واقع بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کے سربراہ ، کونسلر و ایڈمنسٹریٹر ریاض احمد صاحب نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی پروگرام کے تحت اپنے اسکول کے احاطے میں اسکول کی طالبا ت کے درمیان سائیکلوںکی تقسیم کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا یہ اسکیم ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ لڑکیوںکو اسکول جانے میں دشواری نہ ہو اسلئے انہوں نے طالبات کےلئے سائیکلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گاﺅںمیں یہ اسکیم کافی کامیاب ہیں کیونکہ لڑکیوں کو دو ر دراز علاقے سے سفر کرکے اسکول جانا پڑتا ہے۔ یہاں ہمارے اسکول کی لڑکیوں کو دور سے آنا پڑتا ہے۔ اسلئے ان کےلئے سائیکلوں کو انتظام کیا گیاہے۔ دریں اثناءریاض احمد نے اپنے اسکول کے بارے میں بتایا کہ اس اسکول میں ہاسٹل بھی ہے۔ یہاں لڑکیاں رہ کر تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔ ان کے کھانے پینے اور رہنے اور تعلیم کا اہتمام ہے۔اس کے علاوہ اسکیل ڈیولپمنٹ بھی سکھایا جا تاہے۔ہاتھ کے کام کا بھی وہ تربیت لے سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممتا بنرجی کی وجہ سے یہاں ہاسٹل ممکن ہوسکا ہے۔انہوں نے گارجین حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے لڑکیوںکو یہاں داخلہ دلواسکتے ہیں۔ داخلے کےلئے علاقے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ کہیں بھی لڑکی یہاں آکر داخلہ لے سکتی ہیں۔ ان کا ایک لنگوئج اردو ہونا چاہئے۔ یہاں کلاس فائیو سے دس تک کی تعلیم فری ہے۔ہاسٹل میں رہ کر وہ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ یہاں ڈھائی سو لڑکیوں کے رہنے اور کھانے پینے کی گنجائش ہے۔اس سلسلے میں مزید جانکاری اور داخلہ کےلئے ریاض احمد صاحب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

