ابھیشیک کے جلسے میں 13 کلومیٹر دوڑ کر شرکت، انتخابی میدان میں ترنمول کے ’فٹ‘ امیدوار کی مہم کا انوکھا انداز
ابھیشیک کے جلسے میں 13 کلومیٹر دوڑ کر شرکت، انتخابی میدان میں ترنمول کے ’فٹ‘ امیدوار کی مہم کا انوکھا انداز
کولکاتا25مارچ :پارٹی کے انتخابی دفتر سے براہ راست پارٹی کے سیکنڈ ان کمانڈ کے جلسے تک، گاڑی کے بجائے ساڑھے بارہ کلومیٹر کا راستہ دوڑ کر طے کیا! کیشیاڑی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار رام جیون مانڈی نے یہ کارنامہ انجام دیا، جبکہ ان کے پیچھے کارکنوں اور حامیوں کا بائیک ریلی کی شکل میں ہجوم چل رہا تھا۔
بدھ کے روز مغربی مدنی پور کے دانتن (Dantan) کے گھولائی میدان میں ترنمول کے کل ہند جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کا جلسہ تھا۔ اس جلسے میں شرکت کے لیے 55 سالہ امیدوار رام جیون مانڈی نے صبح 7 بجے دانتن بلاک نمبر 1 کے منوہر پور سے دوڑنا شروع کیا۔ وہ مکمل طور پر جوگنگ لباس میں ہائی وے پر دوڑتے ہوئے نظر آئے۔
رام جیون مانڈی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو ’فٹنس‘ اور ’صحت مند طرز زندگی‘ کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول، سیاست دانوں کو بھی جسمانی طور پر چاق و چوبند ہونا چاہیے تاکہ وہ تندہی سے عوام کی خدمت کر سکیں۔ ان کی اس مہم نے علاقے کے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی فٹنس کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔

