جھاڑکھنڈ کے سرحد کے قریب واقع جنگل میں ماﺅ نوازوںکی سرگرمیاں تیز

جھاڑکھنڈ کے سرحد کے قریب واقع جنگل میں ماﺅ نوازوںکی سرگرمیاں تیز

کیا جنگل میں کوئی نا آشنا شخص گھوم رہا ہے؟ کیا گاو¿ں میں کوئی بندوق بردار پناہ گزیں ہے؟ سی پی آئی (ماو¿ نواز) شہید ہفتے سے قبل پورولیا کے بانڈوان-جھارکھنڈ سرحدی گاو¿ں میں گشت کے ساتھ ساتھ کھٹیا بیٹھک کر کے پولیس نے معلومات حاصل کیں۔ کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع ہونے پر فوری پولیس کو مطلع کرنے کی درخواست کے ساتھ رابطہ نمبروں کا تبادلہ کیا گیا۔ پورولیا ضلع پولیس نے یہ اقدام کیا۔
انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق،14 سال بعد جھارکھنڈ کے سرانڈا سے پیچھا کھا کر پورولیا کی جھارکھنڈ سرحد کے جنگل میں ماو¿ نوازوں کا ایک گروپ پناہ گزیں ہوا ہے۔ ماو¿ نوازوں کی جگہ تبدیل کرنے کی خبر جھارکھنڈ پولیس کو موصول ہونے کے بعد نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ سرحدی علاقے میں متعدد خالی کیمپوں میں دوبارہ فورسز تعینات کی گئی ہیں۔
Back to top button
Translate »