موسم کی آفت پیچھا نہیں چھوڑ رہی، پیر سے کولکاتا میں بارش بڑھے گی
موسم کی آفت پیچھا نہیں چھوڑ رہی، پیر سے کولکاتا میں بارش بڑھے گی
کم دباو¿ کمزور پڑنے کے باوجود پوری ریاست میں بارش کی پیش گوئی علی پور موسمیات محکمہ نے کی ہے۔ جنوبی بنگال میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ پیر تک بارش کا امکان کم رہے گا تاہم منگل کو شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شمالی بنگال میں شدید بارش کے لیے نارنجی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ منگل تک شمالی تمام اضلاع میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار اور پیر کو شمالی علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔ کولکاتا میں فی الحال کچھ دن ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پیر سے شہر میں بارش کی مقدار بڑھ جائے گی۔خلیج بنگال کا کم دباو¿ بنگال چھوڑ کر چھتیس گڑھ کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔ بنگال پر اب کم دباو¿ کا براہ راست اثر نہیں ہے۔ موسمی محور راجستھان کے گنگا نگر سے چھتیس گڑھ کے کم دباو¿ کے اوپر سے پوری ہوتے ہوئے وسطی خلیج بنگال تک پھیلا ہوا ہے۔


