معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی

معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی

لوڈو کھیلنے کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اسی کے نتیجے میں مبینہ طور پر بیلچے کے وار سے ایک بزرگ کی ’ہلاکت‘ ہوگئی۔ یہ سنسنی خیز واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ میں پیش آیا۔ مہلوک کا نام پران منڈل ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرکے مہلوک کے دوست اور ملزم سمیر منڈل کو گرفتار کر لیا ہے۔ معمولی سے ل±وڈوکے کھیل پر کسی کی جان جا سکتی ہے، یہ سوچ کر علاقے کے لوگ حیران ہیں۔
مینا کھاں تھانے کے بامن پوکور گرام پنچایت کے پ±ٹ کھالی کے کالی تلا علاقے میں تقریباً 65 سالہ پران منڈل کا گھر ہے۔ دن بھر کے کام کاج سے فارغ ہونے کے بعد پران تقریباً ہر روز اپنے دوست سمیر منڈل کے ساتھ ل±ڈو کھیلتے تھے۔ پیر کی رات بھی دونوں دوست گھر سے کچھ دور سڑک کے کنارے ل±ڈو کھیلنے بیٹھے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے شراب پی رکھی تھی۔ کھیل کو لے کر دونوں کے درمیان شدید بحث شروع ہوگئی۔
اسی بحث کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ الزام ہے کہ بحث کے دوران سمیر منڈل نے اچانک بیلچے سے پران منڈل کے سر کے پچھلے حصے پر وار کر دیا۔ وار لگنے کے بعد پران موقع پر ہی زخمی حالت میں گر پڑے۔ اہل خانہ کو اطلاع ملتے ہی وہ فوراً موقع پر پہنچے۔ انہیں وہاں سے نکال کر فوری طور پر مینا کھاں دیہی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد پران منڈل کو مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع مینا کھاں تھانے کو دی گئی۔ رات ہی میں پولیس اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ملزم سمیر منڈل کو اسی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا واقعی معمولی ل±ڈو کے کھیل کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، یا کھیل کے دوران دونوں کے درمیان کسی اور معاملے کو لے کر بحث ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کرکے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ آج، منگل کو گرفتار ملزم کو بشیرہاٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

Back to top button
Translate »