
ہوڑہ عید گاہ میدان میں میگا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ہوڑہ عید گاہ میدان میں میگا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
خواجہ غریب نواز ہیلتھ کیئر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہوڑہ ضلع کے ہوڑہ میدان میں واقع ہوڑہ عید گاہ میں ایک شاندار اور میگا فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوںنے اپنی صحت کی جانچ کرائی۔ ایس ایس کے ایم اسپتال کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کی قیاد ت میں اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا جہاں لوگوں کے ہیلتھ کی جانچ کے ساتھ انہیں دوائیاں مفت دی گئیں۔اس طبی جانچ میں سینٹ جون سے تربیت یافتہ نرسیں بھی شامل تھیں۔ عید گاہ کمیٹی کے تمام عہدیداروں نے نہایت ہی ذمہ داری کے ساتھ اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ کمیٹی کے سکریٹری نے بد ر الدجی انصاری نے بتایا کہ یہاں ہمیشہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا تا ہے ۔ اس بار یہ بڑا کیمپ تھا۔ حالانکہ یہاں روزانہ ایک کلنک چلتا ہے اور کمیٹی سے جڑے ڈاکٹر حضرات میں یہاں مریضوں کی جانچ کرتے ہیں۔ صرف رجسٹریشن فیس لی جاتی ہے۔ باقی دوائیاں اور آنکھ کا آپریشن وغیرہ مفت میں کیا جا تاہے۔یہ سروس سبھی کےلئے ہے۔ہم لوگ اس سروس کا اور بڑھا نا چاہتے ہیں تاکہ غریب مریض آسانی سے اپنا علاج کراسکے۔ اس پورے پروگرام کو سجانے سنوارنے میں سکریٹری کے علاوہ عبد الغفار گاندھی، اشفاق احمد، شیخ ساجد علی، محمد امان اللہ، آس محمد، محبوب رضا، غلام محمد، محمد نسیم اور صادق علی گل والے کے نام قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر موجود ڈاکٹر سرا ج احمد نے بتایا کسی کو اچانک مرض لاحق نہیں ہوتا ۔ دھیرے دھیرے مرض اپنی جگہ بنا تا رہتا ہے۔ اسلئے لوگوں کو چاہئے کہ ابتدائی مرحلے میں ہی اپنی صحت کی جانچ کراتے رہے ۔ کسی کو اچانک ہارٹ اٹیک نہیں آتا بلکہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی یہ حالت ہوتی ہے۔پریشر وغیرہ کی جانچ کراتے رہنا چاہئے۔ڈاکٹر سراج احمد نے بھی یہاں کافی مریضوں کی جانچ کی ان کی طرف سے یہاںدوائیاں فری رکھی گئی تھیں۔ یہاں لوگوں کی آنکھ کی بھی جانچ کی گئی۔ جانچ کے بعد انہیں چشمہ بھی فری دیا گیا ۔


