ہوڑہ ضلع کے گھسڑی میں امیتاز بھارتیہ کی عید ملن پارٹی

ہوڑہ ضلع کے گھسڑی میں امیتاز بھارتیہ کی عید ملن پارٹی

ہوڑہ ضلع میںا متیاز بھارتیہ ایک بہت بڑا سماجی نام ہے۔ دن رات کو وہ سماج کی بہتری ، ہندو مسلم بھائی چارے ، آپسی اتحاد کےلئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے نام میں بھارتیہ لگا رکھا ہے۔ اس ایک لفظ میں وہ کہنا چاہتے ہیں، وہ جو کرنا چاہتے ہیں ، وہ جو پیغام دینا چاہتے ہیں وہ سارے چیزیں اس میں شامل ہیں۔وہ سماج کو جوڑنے کے کام پریقین رکھتے ہیں۔ ان کی عید ملن پارٹی کی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے سارے ہندو دوستوںکے لئے عید ملن پارٹی رکھی۔ا ن کے دوستوں کا دائرہ کافی وسیع ہے۔ ان کے دوستوں میں جج، ایڈوکیٹ، صحافی،پولس افسران سماجی شخصیت وغیرہ شامل ہیں۔ وہ اس عید ملن پارٹی کے ذریعہ اپنے ہندو ساتھیوں اور پورے سماج کو بتانا چاہتے ہیں کہ عید کیا ہے، کیسے منایا جاتا ہے۔وہ یہ بھی کہنا چاہتے ہیں جب تک آپ اپنے ہندو بھائیوںکو اپنے کاموں میں شامل نہیں کریں گے تب تک دوری کم نہیں ہوگی۔ سماج کی کھائی کو پاٹنے کےلئے آپ کو سبھی کو لے کر چلنا ہوگا۔
امتیاز بھارتیہ کیا ہیں؟
سماجی شخصیت کے ساتھ ساتھ لوک عدالت کے جج بھی ہیں اور سماجی صلاح کار بھی ہیں۔ ان کا ایک بہت بڑا ادارہ بھی ہے۔ اس کا نام سنکلپ ٹوڈے ہے۔ برسوں سے سنکلپ ٹوڈے کے بینر تلے یہ سماجی کام کر رہے ہیں۔ اس میں ڈاکٹر سی پی ورما صاحب بھی ایک بڑے پوسٹ پر ہیں۔ یہ سارے لوگ مل کر سماج کے لئے نہ صرف کام کر رہے ہیں بلکہ انے کاموں کے ذریعہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہنے، مل کر کام کرنے اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کا پیغام دے رہے ہیں۔ سنکلپ ٹوڈے کے تحت بلا تفریق مذہب و ملت کام کیا جا تا ہے۔ سنکلپ ٹودے کا دروازہ سماج کے تمام طبقوں کےلئے کھلا رہتا ہے۔
امتیاز بھارتیہ کی عید ملن پارٹی دوسروں سے جدا کیسے ہے؟
اس عید ملن پارٹی میں تمام پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگوںکو شامل کیا جاتا ہے۔یہاں بات چیت کا ایک ماحول ہوتا ہے ۔ جہاں ہر کوئی ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ اپنے مختلف مسائل حل کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔ اگر کسی کا کوئی عدالتی مسئلہ ہے تو وہ ججو ں یا ایڈوکیٹ کے ذریعہ یہاں مشورہ کرتے ہیں۔کوئی بزنس کرنا چاہتا ہے تو وہ بھی یہاں اکر اس پارٹی میں حصہ لینے والے ماہر تاجروں سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح یہاں کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
تصویروں میں زیادہ تر لوگوں نے ٹوپی پہن رکھی ہے لیکن ان میں زیادہ تر ہندو بھائی ہیں جو امتیا ز بھارتیہ کی اس عید ملن پارٹی میں شامل ہونے کےلئے آئے ہیں۔اس خوشی کے موقع پر یہاں انہوںنے سبھی کےلئے ان کے مطابق کھانے پینے کا انتظام بھی کیا تھا۔ تحائف بھی رکھے تھے تاکہ لوگ جاتے وہ اسے لے کر یہاں لے کر جائیں۔
Back to top button
Translate »