شبھیندو ادھیکاری کے قریبی شخص کو بھوانی پور کا ریٹرننگ آفیسر مقرر کرنے پر ترنمول کی الیکشن کمیشن میں شکایت

شبھیندو ادھیکاری کے قریبی شخص کو بھوانی پور کا ریٹرننگ آفیسر مقرر کرنے پر ترنمول کی الیکشن کمیشن میں شکایت

کولکاتا25مارچ :الیکشن کمیشن نے ریاست کے 73 ریٹرننگ افسران کو ایک ساتھ ہٹا کر نئے افسران تعینات کیے ہیں۔ بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں سورجیت رائے کی بطور ریٹرننگ آفیسر تقرری کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے خلاف اب ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ترنمول کا الزام ہے کہ مذکورہ افسر ریاست کے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے انتہائی قریبی ہیں۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات (بنگال الیکشن 2026) کی تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن کر چکا ہے، جس کے مطابق بنگال میں 23 اور 29 اپریل کو دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست میں بیوروکریٹس اور انتظامی عہدوں سے افسران کی منتقلی اور تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخاب کے اعلان کی رات ہی ریاست کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے ریاست کے 73 ریٹرننگ افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، اور اب ان کی جگہ نئے افسران کی تقرری کا عمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

Back to top button
Translate »