دھرمیندر پر دھان کے استعفے پر کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑے احتجاج کی دھمکی

دھرمیندر پر دھان کے استعفے پر کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑے احتجاج کی دھمکی

 طویل کشیدگی کے بعد اب کاکروچ جنتا پارٹی اور مرکزی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی میز پر بات چیت ہوئی۔ دہلی کے وی پی ہاو¿س میں تقریباً دو گھنٹے کی ملاقات ہوئی، لیکن اس کے باوجود تعطل ختم ہونے کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا۔کاکروچ جنتا پارٹی تعلیم وزیر دھرمیندر پڑھان کے استعفے پر اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے۔ دو گھنٹے کی ملاقات میں بھی حکومت کی جانب سے استعفے کے بارے میں کوئی واضح پیغام نہیں دیا گیا۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمانوں کا دعویٰ ہے کہ مرکزی حکومت نے پڑھان کے استعفے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے مزید ایک دن کا وقت طلب کیا ہے۔
 جمعرات کو طے شدہ پروگرام کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے دو نمائندگان سوربھ داس اور آشوتوش رانکر کے ساتھ دہلی کے وی پی ہاو¿س میں دو مرکزی وزرائ جتیندر سنگھ اور جے پی نڈا نے ملاقات کی۔ تقریباً دو گھنٹے دونوں فریقوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک سوالات کے لیک ہونے کے معاملے میں کیے گئے اقدامات اور مستقبل میں مزید کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں کاکروچ نمائندگان کو بتایا گیا۔ سوربھ داس نے بھی اپنے مطالبات وزراء کو سنائے۔ ذرائع کے مطابق، کاکروچ جنتا پارٹی کے بیشتر مطالبات مان لینے کے باوجود، حکومت نے دھرمیندر پڑھان کے استعفے کے مطالبے کو قبول کرنے کے لیے مزید کچھ وقت طلب کیا ہے۔
Back to top button
Translate »