مودی کے پہلے جلسے کا مقام بدل دیا گیا
مودی کے پہلے جلسے کا مقام بدل دیا گیا
مغربی بنگال کے انتخابی میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پہلے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ جلسہ علی پور دوار میں ہونا تھا، لیکن اب وہ 5 اپریل کو کوچ بہار کے راس میلہ میدان میں خطاب کریں گے۔ اس کے پانچ دن بعد، 10 اپریل کو مودی سلی گوڑی میں ایک روڈ شو بھی کریں گے۔بی جے پی کی جانب سے علی پور دوار کا جلسہ منسوخ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم شمالی بنگال بی جے پی کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ بھی اسی علاقے میں ہونی ہے۔

