آسام اسمبلی انتخابات کےلئے بنگال سے سینکڑوں بسیں آسام جا رہی ہیں
آسام اسمبلی انتخابات کےلئے بنگال سے سینکڑوں بسیں آسام جا رہی ہیں
آسام اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مغربی بنگال اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لیے اس ریاست سے بڑی تعداد میں نجی بسیں، منی بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پڑوسی ریاست (آسام) بھیجی جا رہی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق، حال ہی میں آسام کے ٹرانسپورٹ سکریٹری نے مغربی بنگال کے ٹرانسپورٹ سکریٹری سومترا موہن سے رابطہ کر کے گاڑیوں کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔ اسی بات چیت کی بنیاد پر مغربی بنگال سے بسیں اور گاڑیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

