ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اب کولکتہ میونسپل کارپوریشن سے ہی ملے گا

 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اب کولکتہ میونسپل کارپوریشن سے ہی ملے گا

کولکاتا23دسمبر: اب سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (سکونتی سرٹیفکیٹ) کولکتہ میونسپل کارپوریشن (KMC) کے مرکزی دفتر سے حاصل کیا جا سکے گا۔ ایس آئی آر (SIR) کی لہر کے درمیان کولکتہ کے معمر شہریوں کی سہولت کے لیے کارپوریشن حکام نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔
اب تک کولکتہ کے 144 وارڈوں کے شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ٹاو¿ن ہال جانا پڑتا تھا۔ پیر کے روز ‘میئر ان کونسل’ کے اجلاس کے بعد میئر فرہاد حکیم نے بتایا: "شہر کے وہ معمر شہری جن کے پاس اب تک ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نہیں ہے، انہیں اب ٹاو¿ن ہال جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ کارپوریشن کے مرکزی دفتر سے ہی یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔”کولکتہ میں مقیم ایسے افراد جن کے پاس مکمل دستاویزات نہیں ہیں، وہ ایس آئی آر کی وجہ سے شدید فکر مند ہیں۔مستند دستاویزات جمع کر کے آئی اے ایس (IAS) یا کسی گزیٹیڈ افسر کے دستخط شدہ درخواست فارم کو میونسپل کارپوریشن کے ہیلپ ڈیسک یا محکمہ صحت کے کاو¿نٹر پر جمع کرانا ہوگا۔میئر کے مطابق، کارپوریشن میں اس وقت 20 کاو¿نٹرز پر پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں۔ پہلے تمام دستاویزات کی جانچ کی جاتی ہے اور کارپوریشن کے ریکارڈ روم سے معلومات درست ثابت ہونے پر ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
Back to top button
Translate »