ایس آئی آر کو لےکر بنگال میں تناﺅ عروج پر
ایس آئی آر کو لےکر بنگال میں تناﺅ عروج پر

ایس آئی آر (SIR) کے ماحول میں انتخابی ریاست بنگال میں اسمبلی انتخابات کو لے کر تناو¿ عروج پر ہے۔ اسی دوران ‘فارم 6’ (نئے ووٹر کے اندراج کا فارم) کو لے کر شدید کھینچ تانی چل رہی ہے۔ اس صورتحال میں جمعہ کو ترنمول کے تین نمائندوں نے سی ای او (CEO) دفتر میں چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ان کا دعویٰ ہے کہ کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ یہ بتانے پر راضی ہو گیا ہے کہ کتنے فارم 6 جمع ہوئے ہیں۔
آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اروپ بسواس نے کہا، "غیر قانونی طور پر ساڑھے دس ہزار فارم 6 جمع کرائے گئے ہیں۔ پہلے کمیشن اسے ماننے کو تیار نہیں تھا، لیکن جمعہ کی میٹنگ کے بعد کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ اسمبلی وار وہ فہرست بھی دی گئی ہے کہ یہ فارم 6 کن لوگوں نے جمع کرائے۔” واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ترنمول جمع شدہ فارم 6 کی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، تاہم اس وقت کمیشن نے ان باتوں پر کان نہیں دھرا تھا۔ اروپ بسواس کا ماننا ہے کہ اچانک موقف کی تبدیلی کے پیچھے کچھ وجوہات چھپی ہوئی ہیں۔ ان کے الفاظ میں، "دال میں کچھ کالا ہے۔

