سی پی ایم امیدوار آفرین بیگم کے ہاتھ میں صرف 500 روپے نقد، نہ گھر ہے نہ گاڑی
سی پی ایم امیدوار آفرین بیگم کے ہاتھ میں صرف 500 روپے نقد، نہ گھر ہے نہ گاڑی
بنگال پر 34 سال حکومت کرنے والی بائیں بازو کی جماعتیں (لیفٹ) فی الحال انتخابی نتائج میں ’صفر‘ پر ہیں، اور حلف نامے کے مطابق بالی گنج سے سی پی ایم کی امیدوار آفرین بیگم کے اثاثے بھی انتخابی نتائج کی طرح تقریباً ’صفر‘ ہی ہیں۔ تاہم، ان میں بچت کا رجحان نظر آتا ہے اور انہوں نے مختلف جگہوں پر چھوٹی رقوم کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
حلف نامے کے مطابق، بینیہ پوکر کی رہائشی آفرین بیگم جادھو پور یونیورسٹی کی سابقہ طالبہ ہیں۔ نامزدگی کے کاغذات جمع کراتے وقت ان کے پاس صرف 500 روپے نقد تھے۔ وہ ابھی بھی اپنی تعلیم سے وابستہ ہیں، اس لیے رواں مالی سال میں ان کی آمدنی صفر ہے۔ ان کے کل تین بینک اکاو¿نٹس ہیں۔ ایس بی آئی (جادھو پور یونیورسٹی برانچ) کے اکاو¿نٹ میں 1 لاکھ 44 ہزار 702 روپے، انڈین بینک (پارک سرکس برانچ) میں 141 روپے اور انڈین اوورسیز بینک کے اکاو¿نٹ میں 1941 روپے موجود ہیں۔ یعنی تینوں بینکوں میں ان کی کل جمع پونجی 1 لاکھ 46 ہزار 785 روپے 22 پیسے ہے۔

