جھارکھنڈ میں ماو نوازوں کے اسلحہ خانے کا سراغ! چھینی گئی انساس رائفلیں برآمد،

جھارکھنڈ میں ماو نوازوں کے اسلحہ خانے کا سراغ! چھینی گئی انساس رائفلیں برآمد،

پولیس نے جھارکھنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ماو¿ نوازوں کے ایک خفیہ اسلحہ خانے کا سراغ لگا لیا۔ بانکورہ ضلع پولیس، جھارکھنڈ پولیس اور کوبرا فورس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کر اسلحہ خانے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار ماو نوازوں سے پوچھ گچھ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، حال ہی میں گرفتار کیے گئے چند ماو نوازوں سے پوچھ گچھ کے دوران بانکورہ ضلع پولیس نے ان کے اسلحہ خانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق، پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو کئی اہم معلومات ملیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر بانکورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پی وی جی ستیش کی قیادت میں جھارکھنڈ پولیس اور کوبرا فورس نے جھارکھنڈ کے سرائیکیلہ علاقے کے جنگل میں کارروائی کی۔ جنگل کے ایک مخصوص مقام پر تلاشی کے دوران مشترکہ فورس کو ماو نوازوں کے خفیہ اسلحہ خانے کا سراغ ملا۔
بانکورہ ضلع پولیس کے ذرائع کے مطابق، اس خفیہ ٹھکانے سے 2 انساس رائفلیں، 100 راونڈ تازہ کارتوس اور 6 میگزین برآمد کیے گئے۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں انساس رائفلوں میں سے ایک 2008 میں اور دوسری 2013 میں ماو نوازوں نے پولیس سے چھینی تھی۔ ہتھیاروں سے متعلق مزید تفصیلات معلوم کرنے کے لیے جھارکھنڈ پولیس کے ساتھ ساتھ بانکورہ ضلع پولیس نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کو گرفتار ماو نوازوں سے پوچھ گچھ کے دوران اہم معلومات ملی تھیں، جس کے بعد جھارکھنڈ میں یہ کارروائی کی گئی۔

Back to top button
Translate »