کولکاتا میں تلاشی مہم کے دوران ستاون لاکھ روپئے ضبط

کولکاتا میں تلاشی مہم کے دوران ستاون لاکھ روپئے ضبط

کولکتہ میں ناکہ تلاشی کے دوران چار مختلف مقامات سے پولیس نے مجموعی طور پر 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی ہے۔ پیر کے روز ہونے والی اس کارروائی کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی اور اسے کہاں لے جایا جا رہا تھا۔ سینٹرل ایونیو کے قریب ایک گاڑی سے 16 لاکھ 94 ہزار 500 روپے برآمد ہوئے۔ گاڑی میں سوار دو افراد، ندیہ کے فضل الرحمن اور ہاوڑہ کے وویک اوجھا کو حراست میں لیا گیا۔ ایم جی روڈ کے قریب سنگور کے رہائشی دنیش باسو کو روکا گیا، جن کے پاس سے 16 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ایک گاڑی سے 20 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ گاڑی کے مالک، لیک ٹاو¿ن کے رہائشی بسنت کمار سونی نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ رقم گھر سے بینک لے جا رہے تھے۔ پولیس ان کے دعوے کی تصدیق کر رہی ہے۔یہاں روہن اگروال نامی شخص کے پاس سے 4 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی۔پولیس ان تمام معاملات میں رقم کے ذرائع اور قانونی دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔

Back to top button
Translate »