بی جے پی نے راکیش سنگھ کو پورٹ علاقہ سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے راکیش سنگھ کو پورٹ علاقہ سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے کولکتہ پورٹ سیٹ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم (بوبی) کے خلاف راکیش سنگھ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راکیش سنگھ پیر کے روز ہی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور ان کی رہائی کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی پارٹی نے انہیں ٹکٹ دے دیا۔کولکتہ پورٹ واحد نشست تھی جہاں بی جے پی نے امیدوار کا نام روک رکھا تھا۔ بدھ کے روز راکیش سنگھ کے نام کا اعلان کر کے بی جے پی نے اپنی فہرست مکمل کر لی۔پیر کے روز کولکتہ ہائی کورٹ نے راکیش سنگھ کو عبوری ضمانت دی تھی۔ رہائی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "سچ کی جیت ہوئی ہے” اور بتایا کہ وہ 163 دنوں کی جدوجہد کے بعد باہر آئے ہیں۔ستمبر 2025 میں پولیس نے راکیش سنگھ کو ٹینگرا علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ودھان بھون (کانگریس دفتر) میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ یہ حملہ مبینہ طور پر بہار میں راہول گاندھی کی ریلی میں کیے گئے ‘قابل اعتراض ریمارکس’ کے خلاف احتجاج کے دوران کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف اسلحہ ایکٹ سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں ان کے بیٹے شیوم سنگھ کو بھی گرفتار کیا تھا۔ راکیش سنگھ کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف 16 جھوٹے مقدمات درج کیے گئے تھے۔اب کولکتہ پورٹ کی نشست پر فرہاد حکیم بمقابلہ راکیش سنگھ کا مقابلہ طے ہو گیا ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

Back to top button
Translate »