الیکشن کےلئے نام اعلان ہونے پرماموں ہمایون کبیر سے ناراض ہوگئے
الیکشن کےلئے نام اعلان ہونے پرماموں ہمایون کبیر سے ناراض ہوگئے

کولکاتا24دسمبر:جنتا انائن پارٹی’ (JUP) کے بانی ہمایوں کبیر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بالی گنج حلقے سے نیشا چٹرجی کا نام واپس لینے کے 24 گھنٹے کے اندر، ہمایوں نے ایک اقلیتی چہرے ابوالحسن کو نامزد کیا تھا۔ بدھ کے روز انہوں نے اعلان کیا کہ فی الحال یہی حتمی فیصلہ ہے۔ لیکن جیسے ہی یہ خبر ہمایوں کے منتخب کردہ امیدوار تک پہنچی، انہوں نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند نہیں ہیں، اس کے باوجود ہمایوں نے ان کے نام کا اعلان کر دیا۔ابوالحسن رشتے میں ہمایوں کے دور کے ماموں اور ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہیں۔ امیدوار کے طور پر اپنا نام سامنے آنے پر وہ برہم ہو گئے۔ انہوں نے کہا: "ہمایوں میرا بھانجا ہے۔ نئی پارٹی بنانے کے بعد اس نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، لیکن میں سیاست نہیں سمجھتا۔ وہ اصرار کر رہا ہے کہ الیکشن لڑنا ہی پڑے گا۔ آج مجھے معلوم ہوا کہ اس نے میرے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے، جبکہ آج اس بارے میں مجھ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔جب ماموں کی یہ شکایت بھانجے (ہمایوں) تک پہنچی تو انہوں نے ہنستے ہوئے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہمایوں نے کہا: "یہ ہمارا ماموں بھانجے کا معاملہ ہے… میں اپنے ماموں کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں جتوا کر ہی لاو¿ں گا۔

