گیانیش کمار نے دوبارہ پولنگ کی شکایت کی جانچ کرنے کی ہدایت دی

گیانیش کمار نے دوبارہ پولنگ کی شکایت کی جانچ کرنے کی ہدایت دی

دومرحلے کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن مزید سخت ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی ہدایت پر خصوصی مبصر سبرتا گپتا خود میدان میں اتر کر ان شکایات کی جانچ کریں گے جہاں سے دوبارہ پولنگ (Re-polling) کے مطالبات آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے سبرتا گپتا کو فون کیا اور دوسرے مرحلے کی پولنگ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ صرف کاغذی اسکروٹنی پر اکتفا نہ کیا جائے، بلکہ جن بوتھس سے سنگین شکایات موصول ہوئی ہیں، وہاں خود جا کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔
سبرتا گپتا آج ان تمام مقامات کا دورہ کریں گے جہاں سے دھاندلی کی شکایات آئی ہیں۔ خاص طور پر جنوبی 24 پرگنہ کے اضلاع کمیشن کی ترجیح ہیں۔کمیشن ان الزامات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ:ای وی ایم کے بٹنوں پر ٹیپ لگائی گئی۔ووٹر کی جیب میں اسپائی کیمرہ چھپا کر بھیجا گیا تاکہ ووٹ کی رازداری ختم کی جا سکے۔سی سی ٹی وی کیمروں کو رومال سے ڈھانپ دیا گیا۔
سبرتا گپتا اور دیگر مبصرین کی فیلڈ رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آج ہی دوبارہ پولنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ اگر شکایات درست ثابت ہوئیں تو کل یعنی جمعہ (یکم مئی) کو ان متاثرہ بوتھس پر دوبارہ ووٹنگ کروائی جا سکتی ہے۔کمیشن کی اس سرگرمی سے واضح ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو نظر انداز کرنے کے موڈ میں نہیں ہے، تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت پر کوئی حرف نہ آئے۔

Back to top button
Translate »