شانتنو کے متناز ع بیان کی وجہ سے متوا برادری میں مار پیٹ

شانتنو کے متناز ع بیان کی وجہ سے متوا برادری میں مار پیٹ


کولکاتا24دسمبر:کچھ دن پہلے باگدا میں ایک میٹنگ کے دوران شانتنو ٹھاکر نے سی اے اے (CAA) اور ایس آئی آر (SIR) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ”اگر 50 لاکھ روہنگیا، بنگلہ دیشی مسلمانوں اور پاکستانی مسلمانوں کے نام (ووٹر لسٹ سے) نکالنے کے لیے میری برادری کے ایک لاکھ لوگوں کو ووٹ دینے سے محروم رہنا پڑے، تو اس میں کیا نقصان ہے؟احتجاج اور تصادم: شانتنو ٹھاکر کے اس تبصرے پر متوا برادری کے اندر ہی بے چینی پھیل گئی اور ترنمول کانگریس نے اسے آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹھاکر باڑی کی ایک اور رکن اور سابق رکن پارلیمنٹ ممتا بالا ٹھاکر نے اس بیان کے خلاف بدھ کو شانتنو ٹھاکر کے گھر کے گھیراو¿ کی کال دی تھی۔جب ممتا بالا ٹھاکر کے حامی احتجاج کے لیے پہنچے تو شانتنو ٹھاکر کے حامیوں کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور مار پیٹ میں بدل گئی۔ اس واقعے کے بعد ٹھاکر نگر اور ٹھاکر باڑی کے اطراف میں کافی تناو¿ پایا جا رہا ہے۔

Back to top button
Translate »