سڑک پر پڑی رہی اسکوٹی، ریلوے لائن کے پاس سے تاجر کی خون آلود لاش برآمد

سڑک پر پڑی رہی اسکوٹی، ریلوے لائن کے پاس سے تاجر کی خون آلود لاش برآمد

آج صبح ندیہ کے چاکدہ تھانہ علاقے کے سوکانتو پلی میں ریلوے لائن کے پاس سے ایک تاجر کی خون آلود لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ تاجر کی موت ٹرین کی ٹکر لگنے سے ہوئی ہوگی۔ ان کی اسکوٹی ریلوے لائن سے کچھ دوری پر سڑک پر پڑی ہوئی ملی ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا وہ اسکوٹی پر سوار ہو کر ریلوے لائن کے پاس آئے تھے یا نہیں۔ اس کے پیچھے کوئی اور معاملہ تو نہیں ہے، اس کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
مردہ تاجر کا نام پرمتھ منڈل (42) ہے۔ وہ طویل عرصے سے چاکدہ ڈاو¿ن اسٹیشن علاقے میں موسم کے لحاظ سے مختلف چیزوں کا کاروبار کرتے تھے۔ کبھی چھتری، کبھی سردیوں کے کپڑے اور دیگر سامان بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج صبح پرمتھ اپنی اسکوٹی لے کر نکلے تھے۔ اس کے بعد صبح تقریباً آٹھ بجے مقامی لوگوں نے ریلوے لائن کے پاس ان کی خون آلود لاش پڑی ہوئی دیکھی۔ اس کے بعد چاکدہ جی آر پی (GRP) کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی حالت میں پرمتھ کو نکال کر پہلے چاکدہ اسٹیٹ جنرل ہسپتال پہنچایا۔ بعد میں حالت بگڑنے پر انہیں کلیانی کالج آف میڈیسن اینڈ جے این ایم ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے میں ایک نکتے کو لے کر پراسرار تانا بانا بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پرمتھ بابو کی اسکوٹی سڑک پر ہی پڑی ہوئی تھی، تو پھر وہ ریلوے لائن تک کیسے پہنچے؟ یہ حادثہ کیسے ہوا؟ یہ خودکشی ہے یا حادثہ، پولیس اس کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔
Back to top button
Translate »