دولہا اور دلہن کی عمر 18 سال ہونے سے پہلے ہی شادی کی تیاریاں،بسیرہاٹ میں بی ایس ایف نے شادی رکوا دی

دولہا اور دلہن کی عمر 18 سال ہونے سے پہلے ہی شادی کی تیاریاں،بسیرہاٹ میں بی ایس ایف نے شادی رکوا دی

بشیر ہاٹ 25دسمبر: بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے ایک نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی رکوا دی۔ بسیرہاٹ کے سروپ نگر میں علاقے کی ایک نابالغ لڑکی کی شادی ایک مقامی نوجوان سے طے ہوئی تھی۔ دعوت ناموں سے لے کر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ تاہم، پولیس، بی ایس ایف اور کولکتہ کی ایک سماجی تنظیم (NGO) کے مشترکہ چھاپے نے عین وقت پر یہ شادی رکوادی۔
قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دور دراز دیہاتوں میں اب بھی کم عمری کی شادیوں کا رواج ہے۔ حال ہی میں سروپ نگر تھانہ علاقے کے ایک گاو¿ں کے 18 سالہ نوجوان کی شادی اسی علاقے کے دوسرے گاو¿ں کی ایک نابالغ لڑکی سے طے ہوئی تھی۔ 102 بٹالین کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ (AHTU) کے اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ شمالی بھادوریہ گاو¿ں میں ایسی شادی ہو رہی ہے۔
بی ایس ایف نے فوری طور پر سروپ نگر تھانے کے انچارج ارندم ہالدار کو مطلع کیا۔ ان کی ہدایت پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ بی ایس ایف، پولیس اور رضاکار تنظیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شادی رکوا دی۔ وہاں پولیس حکام نے لڑکے اور لڑکی کے والد سے بات چیت کی۔ دونوں خاندانوں کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرائی گئی کہ جب تک لڑکا 21 سال اور لڑکی 18 سال کی نہیں ہو جاتی، تب تک ان کی شادی نہیں کی جائے گی۔ اس تحریری یقین دہانی کے بعد پولیس اور بی ایس ایف وہاں سے روانہ ہوئے۔ اس واقعے کے بعد شمالی بھادوریہ گاو¿ں میں کافی ہلچل مچ گئی، تاہم دیہاتیوں نے بی ایس ایف اور پولیس کی اس سرگرمی کی بھرپور ستائش کی ہے۔

Back to top button
Translate »