نلہاٹی میں این آئی اے کی کارروائی میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد
نلہاٹی میں این آئی اے کی کارروائی میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد
بیربھوم کے نلہاٹی میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ ہفتہ (۲۵ جولائی) کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نیو ٹاو¿ن سے این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم نے نلہاٹی میں چھاپہ مارا۔ برآمد ہونے والے مواد میں ۲۰ بوری امونیم نائٹریٹ (تقریباً ۱۰۰۰ کلو)، ۱۵۰ سے زائد ڈیٹونیٹر اور ۴۰۰۰ سے زیادہ جیلیٹن اسٹکس شامل ہیں۔
موقع سے رقیب الشیخ نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں اس کی باتوں میں تضاد پایا گیا جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کار گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کر کے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دھماکہ خیز مواد کو کس یا کن لوگوں نے ذخیرہ کیا تھا، کہاں سے لایا گیا تھا، اور کس مقصد کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔

