مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لیے ڈیڑھ کروڑ مینگروو لگائے گا محکمہ جنگلات
مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لیے ڈیڑھ کروڑ مینگروو لگائے گا محکمہ جنگلات
مشرقی مدنی پور کے سمندری ساحلی علاقوں کی قدرتی حفاظت کو مضبوط کرنے کے لیے محکمہ جنگلات نے اقدام کیا ہے۔ جمعرات کو تاجپور میں محکمہ جنگلات کے ‘ایک درخت ماں کے نام’ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے جنگلات کے وزیر منوج اوڑاو¿ نے بتایا کہ مشرقی مدنی پور ضلع میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مینگروو کے درخت لگائے جائیں گے۔ عالمی حرارت کی وجہ سے سمندر بتدریج قریب آ رہا ہے۔ سمندر کے اس جارحانہ رویے کو کم کرنے کے لیے ہی یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "مشرقی مدنی پور ضلع میں ڈیڑھ کروڑ مینگروو لگائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ مزید 50 لاکھ اضافی درخت لگائے جائیں گے۔ ناریل، بیم جھاو¿ جیسے 10 ہزار درخت لگائے جا رہے ہیں۔” مینگروو لگانے کے حوالے سے وزیر نے مزید کہا، "آپ جانتے ہیں کہ مینگروو لگانے کا وقت اکتوبر، نومبر اور دسمبر کا مہینہ ہے۔ اس وقت ہم مرحلہ وار انہیں لگا دیں گے۔”

