ترنمول کے بی ایل اے کے ہیرنگ سنٹر میں داخل ہونے سے ہنگامہ 

ترنمول کے بی ایل اے کے ہیرنگ سنٹر میں داخل ہونے سے ہنگامہ 

کولکاتا29دسمبر:کولکتہ کے بیلتلا گرلز اسکول میں جاری ایس آئی آر (SIR) سماعت کے دوران اس وقت تنازع کھڑا ہو گیا جب ترنمول کانگریس کے ایک BLA-2 کارکن، جن کی شناخت وکی کے نام سے ہوئی، خاموشی سے سماعت کے کمرے میں داخل ہو گئے۔
وکی نامی شخص سماعت کے کمرے میں موجود تھا، لیکن بار بار پوچھنے پر بھی اپنی شناخت ظاہر نہیں کر رہا تھا۔ کیمرہ دیکھ کر اس نے بائیک پر فرار ہونے کی کوشش بھی کی، تاہم BLO سپروائزر نے اسے روک کر کاغذات طلب کیے، جو وہ فراہم نہ کر سکا۔سماعت سے نکالے جانے کے بعد وکی نے میڈیا کو بتایا، "میں BLA-2 ہوں اور صرف لوگوں کی مدد کر رہا تھا تاکہ وہ اپنے دستاویزات درست طریقے سے پیش کر سکیں۔ میں نے پہلے بھی BLO کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی مدد کے لیے وہاں موجود تھا۔
کونسلر کا بیان: مقامی کونسلر سندیپ بخشی نے اعتراف کیا کہ مذکورہ شخص ان کی پارٹی کا کارکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تحریری طور پر واضح کرے کہ BLA-2 اندر رہ سکتے ہیں یا نہیں۔ ابھیشیک بنرجی کے "ایک انچ زمین نہ چھوڑنے” کے پیغام کے بعد ریاست کے مختلف حصوں (جیسے چنسورہ اور مگراہاٹ) میں BLA-2 کارکنان سماعت کے مراکز میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ اور حکمران جماعت کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
Back to top button
Translate »