
بنگال آواس کا فائدہ سبھی کو ملے گا: شوبھندو ادھیکاری
بنگال آواس کا فائدہ سبھی کو ملے گا: شوبھندو ادھیکاری
مرکزی منصوبے کا نام ‘وزیر اعظم آباد یوجنا’ تھا۔ بنگال میں ممتا بنرجی کے وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران اس نام پر اعتراض کرتے ہوئے غریبوں کے سر پر چھت بنانے کے منصوبے کا نام بدل کر ‘بنگلہ باڑی’ رکھ دیا گیا۔ اب بدلی ہوئی بنگال میں اس کا ایک بار پھر نیا نام رکھا گیا۔ شوبھیندو ادھیکاری کی حکومت نے ‘بنگلہ باڑی’ منصوبے کا نام بدل کر ‘مغربی بنگال آباد’ رکھ دیا۔ جمعرات کو نبانہ سے پریس کانفرنس کر کے یہ بات پنچایت و دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ مستحقین کو دوسری قسط کی رقم آج ہی سب کے اکاو¿نٹ میں جا رہی ہے۔ 18 لاکھ افراد کو 60 ہزار روپے فی کس ملیں گے۔ تاہم دلیپ گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ایم سی کی بنائی ہوئی 30 لاکھ کی فہرست میں سے ساڑھے 12 لاکھ ‘نااہل’ ہیں۔ حکومت نے آج ہی دوسری قسط کی رقم دینا شروع کر دی ہے، اس اعلان پر غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے سرکاری مستحقین خوش ہیں۔ اب وہ اپنے ادھورے مکانوں کی تعمیر کا کام مکمل کر سکیں گے۔


