
تاراپیٹھ آتشزدگی معاملے میں ہوٹل مالک کا بیٹا گرفتار
تاراپیٹھ آتشزدگی معاملے میں ہوٹل مالک کا بیٹا گرفتار
تاراپیٹھ کے ‘جتگرو’ ودیشینی لاج کے مالک کا بیٹا گرفتار۔ گرفتار کا نام کلیان آشیش پال ہے۔ پیر کی دوپہر ہی اسے پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی تھی۔ مسلسل پوچھ گچھ میں متعدد بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ اس کے بعد رات کو اسے گرفتار کر لیا گیا۔ صبح سویرے خوفناک آتشزدگی میں آخری اطلاعات تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ہوٹل مالک تاپس پال فرار ہے۔ اس کی تلاش میں مختلف مقامات پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا خود بخود مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار کو کل، منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس لاج کی مجموعی حفاظت کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ہی فرانزک ٹیم نے نمونے جمع کر لیے ہیں۔ پولیس بھی اپنی طرف سے تحقیقات شروع کر چکی ہے۔ اسی کے ساتھ تراپیٹھ کے دیگر رہائشی مقامات کے برقی اور آگ سے بچاو¿ کے نظام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ برقی تاروں، ڈسٹری بیوشن بورڈ، میٹر، ارتھنگ اور منظور شدہ لوڈ کے علاوہ فائر ایکسٹنگوئشر، ہائیڈرنٹ، پمپ، پانی کا ذخیرہ، ہوز ریل، فائر الارم، ہنگامی روشنی اور دھواں شناخت کرنے کے نظام کی جانچ کی جائے گی۔ خطرے کے وقت مہمانوں کے باہر نکلنے کے راستے، سیڑھیاں اور ہنگامی اخراج کے نظام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ فائر سیفٹی سے متعلق ضروری اجازت نامے موجود ہیں یا نہیں، اس کی بھی تصدیق کی جائے گی۔


