بدھ اور جمعرات کو کولکتہ کی متعدد سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول، تفصیلات جانیں
بدھ اور جمعرات کو کولکتہ کی متعدد سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول، تفصیلات جانیں

کولکتہ: آج (بدھ) سال کا آخری دن ہے۔ کولکتہ کے باسی نئے سال کے استقبال کے جشن میں ڈوبے ہوں گے۔ قدرتی طور پر سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑے گا۔ اسی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے کولکتہ پولیس نے آج شہر کی متعدد سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں لال بازار نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کئی سڑکوں پر ایک مخصوص وقت کے دوران کوئی بھی مال بردار گاڑی نہیں چلے گی۔
لال بازار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آج یعنی 31 دسمبر کی شام 4 بجے سے کل یعنی یکم جنوری کی صبح ساڑھے چار بجے تک، اور یکم جنوری کی شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک اے جے سی بوس روڈ، چورنگی روڈ، کیتھیڈرل روڈ، گوشٹھو پال سرانی، اسٹرینڈ روڈ، میو روڈ، ڈفرن روڈ، ایسپلانیڈ کراسنگ اور دوسرے ہوغلی پل کے ایسپلانیڈ ریمپ پر کوئی مال بردار گاڑی نہیں چلے گی۔


