
صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کے تحت سہ ماہی رسالہ بے باک کے نئے شمارے کی رسم رونمائی اور مشاعرہ
صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کے تحت سہ ماہی رسالہ بے باک کے نئے شمارے کی رسم رونمائی اور مشاعرہ

صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کی جانب سے خضر پور کے سید امیر علی لائبریری میں سہ ماہی ادبی رسالہ بے باک کے تازہ شمارے کی رسم رونمائی کے ساتھ ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں شعراءکرام اور دیگر شخصیتوں نے حصہ لیا۔
مشاعرے کی صدارت اشر ف یعقوبی صاحب نے فرمائی۔ جبکہ مہمانان خاص کے طور پر جناب احمد کمال حشمی، جناب ارشد جمال حشمی ، جناب شیخ جمال الدین ، جناب تسنیم حسین خان، سید امری علی لائبریری کے سکریٹری جناب سید زماں ، جناب سید انجم رومان ، جناب صابر نظر اور بطور مہمانان ذی وقار پروفیسر محمود عالم ، جناب جاوید نہال حشمی، جناب مخدوم ارشد حبیبی، جناب ارمان حبیبی ، جناب محمد افضل خان، ااور جناب شمیم احمد شریک ہوئے۔
محفل کا آغاز جناب تاج محمد صاحب نے فہیم اختر ں( لندن)کے نعتیہ کلام کوخوش الحالی کے ساتھ پیش کرکے کیا۔ رسالہ بے باک کی رسم رونمائی اکابرین ادب کے دست مبارک سے عمل میں
ؓآئی۔ اس کے بعد پرویز اختر نے رسالے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ادارے کے سرپرست جناب فہیم اختر ( لندن) کی ادبی خدمات اور اردو زبان و ادب سے ان کی گہری وابستگی کا ذکر کیا۔
جناب احمد کمال حشمی نے اپنے خطاب میں ادب میں بیباکی اور سچائی کے فقدان پر تشویش کااظہار کیا اور امید ظٓہر کی کہ اکابرین ادب جراءت مندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اب کی بہتری کے لئے کوشاں رہیں گے۔ انہوںنے پرویز اختر اور فہیم اختر کے بیبا کانہ طرز عمل کو رسالہ بیباک کا امتیاز قر ار دیا۔
صدر محفل جناب اشرف یعقوبی نے بیباک اور پرویز اختر کے ادارنے کی تعریف کی نیز فہیم اختر اور پرویز اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے اردو کی موجودہ صورتحال اور اسکے روشن امکانات پر مفصل روشنی ڈالی ۔ جناب ارشد جمال حشمی نے اردو رسائل خصوصاً بیباک کی اہمیت و ضرورت پر رشنی ڈالی ، نئی نسل کی شمولیت کو احسن اقدام قرار دیا اور منتظمین کے لئے دعائیہ کلمات کہے۔ رسم رونمائی کی تقریب اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض بالترتیب پرویز اختر اور جناب اسماعیل نظر نے انجام دیئے۔
رسم رونمائی کے بعد مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا جس میں شعرائے کرام نے اپنے خوبصورت اور معیاری کلام سے سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ مشاعرے میں جن شعراءو شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا ان کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں۔
نسرین، پروین، شائستہ پروین، علیشہ جاوید، بہار بیگم، مدثر حسن، پرویز رضا، ڈاکٹر فاطمہ خاتون، قمر الدین قمر، محمد رضوان، ایاز خان ایاز، زرتاب غزل، فوزیہ اختر ازکی، اظہار کریم، صابر نظر، جاوید نہال حشمی، ارشد جمال حشمی، احمد کمال حشمی، ارمان حبیبی، مخدوم ارش حبیبی، آتش رضا، پرویز اختر، سید انجم رومان، اسماعیل نظر اور اشرف یعقوبی۔
اس پروقار تقریب میں معزز مہمانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات اساتذہ اور محبان اردو نے شرکت کرکے تقریب کی رونق اور معنویت میں اضافہ کیا۔


