اشفاق اللہ نے انیکت کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا

اشفاق اللہ نے انیکت کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا

ویسٹ بنگال جونیئر ڈاکٹرز فرنٹ کے صدر انیکیت مہاتو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کسی کے خلاف براہِ راست کوئی شکایت نہیں کی، لیکن ان کی باتوں سے ناراضگی واضح ہے۔ انہوں نے سینئر ریزیڈینشل پوسٹ نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، ویسٹ بنگال جونیئر ڈاکٹرز فرنٹ کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے ایک زمانے کے ساتھی اشفاق اللہ نائیہ انیکیت کے ان دونوں فیصلوں سے خود کو ‘ذلیل’ محسوس کر رہے ہیں، جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں کیا ہے۔
اگست 2024 میں آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سیمینار ہال سے ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔ اس عصمت دری اور قتل کے واقعے پر پوری ریاست میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔ ڈاکٹروں اور طبی طلبہ نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور ‘ویسٹ بنگال جونیئر ڈاکٹرز فرنٹ’ تشکیل پایا۔ فی الحال ‘ابھیا تحریک’ کچھ مدہم پڑ گئی ہے اور ‘ابھیا فنڈ’ کو لے کر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسی دوران انیکیت مہاتو نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ سینئر ریزیڈنٹ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ اس عہدے کو چھوڑنے کے لیے 30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جو انیکیت کے بقول ان کے لیے اکیلے جمع کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسی لیے انہوں نے ‘کراو¿ڈ فنڈنگ’ (عوامی چندہ) کی اپیل کی، جس پر اشفاق اللہ نے اعتراض کیا ہے۔ اشفاق نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "اگر واقعی عہدہ چھوڑنا تھا تو ہم آپس میں بات کر کے خود ہی 30 لاکھ جمع کر سکتے تھے، ذاتی مفاد کے لیے عوام کے سامنے ہاتھ پھیلانے جیسا فیصلہ لینے سے پہلے تم اپنے دوستوں کو بتا سکتے تھے، اس بات نے دوستی اور ڈاکٹروں کی سماجی شناخت کی توہین کی ہے۔
جمعہ کو پریس کانفرنس میں انیکیت نے بار بار دعویٰ کیا کہ عہدہ چھوڑنے کے باوجود اشفاق اللہ اور دیباشیش جیسے ساتھیوں کے ساتھ ان کے تعلقات برقرار رہیں گے۔ اشفاق اللہ کا بھی یہی خیال ہے؛ انہوں نے لکھا: "تمہارے لیے احترام اور تمہاری رائے کا احترام برقرار رہے گا، چاہے اختلافِ رائے بھی ہو۔” اشفاق اللہ پرامید ہیں کہ مستقبل میں کسی اور تحریک کے پلیٹ فارم پر ‘انیکیت دا’ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ تاہم، کئی لوگوں کا یہ سوال ہے کہ اشفاق اللہ نے اپنی طویل پوسٹ میں ‘ابھیا فنڈ’ کے بارے میں ایک لفظ بھی کیوں نہیں لکھا، جبکہ وہی اس وقت تنازع کی اصل جڑ ہے۔
Back to top button
Translate »