
پڑھائی نہیں جانتی ہوں، اس لیے ضلع کے رہنما میری توہین کرتے ہیں! ریکھا پاترا پھٹ پڑیں
پڑھائی نہیں جانتی ہوں، اس لیے ضلع کے رہنما میری توہین کرتے ہیں! ریکھا پاترا پھٹ پڑیں
صرف اس لیے کہ وہ زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہیں، خود اپنے ہی پارٹی رہنماو¿ں کے ہاتھوں ایک رکن اسمبلی کو توہین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے! ہنگل گنج کی بی جے پی رکن اسمبلی ریکھا پاترا نے اب خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے خود بصیر ہاٹ تنظیمی ضلع کی قیادت کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے۔ فیصلے کی ذمہ داری بھی انہوں نے اعلیٰ قیادت پر ہی چھوڑ دی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ شاہجہاں کے خلاف سندیش کھالی میں جو تحریک شروع ہوئی تھی، ریکھا پاترا اس کی اہم چہروں میں سے ایک تھیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے انہیں بصیر ہاٹ حلقے سے امیدوار بنایا تھا۔ اس انتخاب میں شکست کے بعد پارٹی نے 2026 کے اسمبلی انتخابات میں انہیں ہنگل گنج سے امیدوار بنایا۔ اس بار ریکھا نے اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم ان کا الزام ہے کہ انہیں ضلع کے رہنماو¿ں کا تعاون نہیں مل رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے وہ ضلع قیادت کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کرتیں۔ وہ صرف اپنے اسمبلی حلقے کے کاموں پر توجہ دیتی ہیں۔
صحافیوں کے سامنے ریکھا نے کہا، ”ضلع کی جانب سے مجھے غلط راستے پر لے جایا جاتا ہے۔ اسی لیے میں ضلع کے کسی بھی پروگرام میں نہیں جاتی۔ میں اپنے اسمبلی حلقے میں رہ کر کام کرتی ہوں۔ یہ میری پارٹی ہے، اسی لیے میں اب تک کچھ نہیں بولی۔ میری بات پارٹی تک پہنچنی چاہیے۔ پارٹی مناسب طریقے سے معاملے کا جائزہ لے اور فیصلہ کرے۔ میں زیادہ پڑھائی نہیں جانتی، اس لیے بصیر ہاٹ تنظیمی ضلع کی کمیٹی مجھے غلط راستے پر لے جاتی ہے۔ ہمیشہ میری توہین کرتی ہے۔ پروگرام میں بلا کر بھی میری بے عزتی کی جاتی ہے۔ یہ سب مجھے پسند نہیں ہے۔“


