نمایاں نمبروں سے پاس کرنے والے 70طلبا کو فی کس تین ہزارکا چیک دیا گیا

نمایاں نمبروں سے پاس کرنے والے 70طلبا کو فی کس تین ہزارکا چیک دیا گیا

KIDS کی جانب سے اردو، بنگلہ اور ہندی میڈیم کے مختلف اسکولوں کے دسویں جماعت کے 70طلبا و طالبات کو فی کس 3ہزار روپئے کا چیک پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب ملی الامین کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا جہاں طلبا و طالبات اور ان کے سر پرستوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر غلام سرور نے کی جبکہ ادارے کے صدر شری گوپال سونار، جنرل سکریٹری محمد رضوان ، سیٹ کے چیف کنٹرول محمد اقبال انصاری، زاہد الرحمن ، ڈاکٹر عقیل احمد عقیل ، مسلم انسٹی ٹیوٹ کے سابق سکریٹری نثار احمد اور دیگر معززین شہر شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کڈس کے صدر گوپال سونار نے کہا کہ 2003جب ہم نے یہ پروگرام شرو ع کیا تھا اس وقت صرف 46اسٹوڈنٹس تھے۔ آج 11ہزار سے زائد ہیں۔کڈس بنگال کے 7اضلاع میں چل رہا ہے۔ گززشتہ سیٹ کے امتحان میںجن بچوں نے شرکت کی تھی ان میں سے ٹاپ 70طلبا و طالبات کو انعام سے نوازا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف بنگلہ، ہندی اور اردو میڈیم کے طلبہ و طالبات کو لے کر سیٹ کا پروگرام کرتے ہیں۔ جنرل سکریٹری جناب محمد رضوان نے کہا کہ ہم مینٹر کا کردار اداکر تے ہیں۔ جنرل سکریٹری محمد رضوان نے کہا کہ ہم مینٹر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم نے 2007سے 2010تک ریزیڈنشیل کوچنگ دی لیکن 2010کھانے کو لے کر ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا تھا جس کے بعد ریزڈنشیل کو چنگ کوبند کر کے ایک ہزار ورپئے مہینے کے حساب سے تین مہینے کا 3ہزار روپئے آج 70بچوںکو دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کڈس کو چنگ کی وجہ سے ہزاروں بچوں نے مختلف امتحانوں میں 90فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کیاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ بچے صد فیصد مارکس حاصل کریں۔ اس کےلئے ہم نے بنگال کے بہترین اساتذاﺅں کو اپنے سا تھ جوڑا ہے جو اردو میڈیم کے 30طلبا و طالبات ، ہند ی میڈیم کے 9اور بنگلہ میڈیم کے 21بچوں کو ڈیجیٹل سائنس ، لائف سائنس ، ریاضی، تاریخ ، جغرافیہ اور انگلش کی آن لائن کو چنگ یونیک ویب سائٹ سے دیں گے۔ یہ یکم جنوری سے شروع ہوگا اور 31جنوری تک تین ماہ کا کورس ہوگا۔ یہ ویب سائٹ کڈس نے اپنے طور پر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوںکے تعلیمی معیار کو بلند کرناہے تاکہ وہ معیاری نمبروں سے کامیاب ہوکر بلند مقام تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغربی بنگال میں ایک ریزیڈنشیل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں۔ اس یونیورسٹی میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، ایم بی اے کالج، لاءکالج بنانے کےلئے 30 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے، شمالی چوبیس پرگنہ میں زمین کی بات چیت چل رہی ہے جلد ہی اس کا سودا ہوجائے گا۔

Back to top button
Translate »