SIR کے نام پر ہراسانی،فرکا کے بعد چاکولیا میں بھی بی ڈی او آفس میں توڑ پھوڑ، مقامی لوگوں کا شدید احتجاج

SIR کے نام پر ہراسانی،فرکا کے بعد چاکولیا میں بھی بی ڈی او آفس میں توڑ پھوڑ، مقامی لوگوں کا شدید احتجاج

فرخا 15جنوری :فرکا کے بعد اب شمالی دینا ج پور کے چاکولیا میں کشیدگی! مغربی بنگال میں ایس آئی آر (SIR) کے تحت عام لوگوں کو سماعت (Hearing) کے لیے بلا کر ہراسانی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے بی ڈی او آفس میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے بی ڈی او آفس کے سامنے آگ لگا کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ یہ واقعہ جمعرات کو چاکولیا کے کاہاٹا علاقے میں پیش آیا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے میں ہزاروں نئے ووٹرز کو سماعت کے لیے حاضر ہونے کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ‘لاجیکل ڈسکریپنسی’ (Logical Discrepancy) کے نام پر مزید 85 ہزار ووٹرز کو نوٹس دے کر شدید پریشان کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ان نوٹسز کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چاکولیا تھانے کی بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران بدھ کے روز فرکا میں بھی بی ڈی او آفس میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وہاں الزام لگایا گیا تھا کہ ایس آئی آر کے نام پر ایک مخصوص برادری کے لوگوں کو ووٹر لسٹ سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ لوگ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ سماعت کے لیے پہنچ رہے ہیں، لیکن انہیں دستاویزات جمع کرنے کی کوئی ‘رسید’ (Receive) نہیں دی جا رہی۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں ان ووٹرز کو غیر حاضر دکھا کر ان کے نام فہرست سے کاٹے جا سکتے ہیں۔ فرکا کے واقعے کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ چاکولیا میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آگیا۔

Back to top button
Translate »