فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی جی پی معطل، گولڈ اسمگلنگ کے الزام میں بیٹی جیل میں بند
فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی جی پی معطل، گولڈ اسمگلنگ کے الزام میں بیٹی جیل میں بند

بنگلورو: کرناٹک کی سدارامیا حکومت نے پیر کی رات دیر گئے سول رائٹس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈی جی پی اور سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر کے رام چندر راو¿ کو معطل کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی ہے۔ ریاستی حکومت نے سرکاری ڈیوٹی کے دوران وردی میں ملبوس ڈی جی پی کے خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر فحش حرکات کرنے کے ان کے وائرل ویڈیو کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور انہیں فوری طور پر معطل کر دیا۔
اس معاملے کے سرخیوں میں آنے کے بعد کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ تاہم ڈی جی پی راو¿ نے وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ڈی جی پی راو¿ اپنے دفتر میں پولیس وردی پہنے ہوئے مختلف خواتین کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وائرل ہو رہے ویڈیو کے سین ڈی جی پی کے دفتر میں نصب خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق یہ تنازع وزیر اعلیٰ سدارامیا کی نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے متعلقہ محکمہ سے تفصیلی جانکاری طلب کی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایم سدارامیا کافی ناراض ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیوز چینلز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر دکھائے گئے ویڈیو اور خبروں سے پتہ چلا کہ ڈی جی پی ڈاکٹر کے رام چندر راو¿ نے غلط طریقے سے کام کیا ہے، جو کہ ایک سرکاری ملازم کے لیے ٹھیک نہیں ہے اور اس سے سرکاری کو بھی شرمندگی ہو رہی ہے۔ جہاں تک ریاستی حکومت کی جانچ کا سوال ہے، اسے یہ یقین ہے کہ مذکورہ دفتر کے طرز عمل سے متعلق آل انڈیا سروسز (کنڈکٹ) رولز 1968 کے رول 3 کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور رام چندر راو¿ کو جانچ مکمل ہونے تک فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے۔
دریں اثنا، حکومت کے سکریٹری کے وی اشوک، محکمہ عملہ اور انتظامی اصلاحات (ڈی پی اے آر) نے حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ معطلی کی مدت کے دوران، ڈی جی پی کو آل انڈیا سروسز رولز، 1969 کے رول 4 کے مطابق گزارہ الاو¿نس ادا کیا جائے گا، اور وہ کسی بھی حالت میں ریاستی حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔ اگر وہ جانچ میں قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


