بھائی کے پاس اس دن کوئی ہتھیار نہیں تھا، فرضی انکاونٹر کیا گیا‘، مقتول رتن کے بڑے بھائی کا دعویٰ

بھائی کے پاس اس دن کوئی ہتھیار نہیں تھا، فرضی انکاونٹر کیا گیا‘، مقتول رتن کے بڑے بھائی کا دعویٰ

گزشتہ جمعہ کو مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد پولیس نانور کے رہنے والے رتن کو ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے شانتی نکیتن تھانے کی پولیس ٹیم پر گولی چلائی اور فرار ہو گئے تھے۔ اتوار کو مبینہ انکاو¿نٹر میں ان کی موت ہو گئی۔
شانتی نکیتن میں گزشتہ جمعہ کو ان کے بھائی نے پولیس پر گولی چلائی ہو گی، لیکن اتوار کو ان کے پاس آتشیں اسلحہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس سے پہلے ہی وہ پولیس کی گرفت میں آ چکے تھے۔ پولیس انکاو¿نٹر کے نام پر جھوٹ بول رہی ہے۔ رتن شیخ کی موت کے دو دن بعد ان کے بڑے بھائی سلام شیخ نے یہ دعویٰ کیا۔
گزشتہ جمعہ کو مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد پولیس نانور کے رہنے والے رتن کو ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے شانتی نکیتن تھانے کی پولیس ٹیم پر گولی چلائی تھی۔ ایک گولی وشوجیت داس نامی کانسٹیبل کی بائیں ٹانگ میں لگی تھی۔ اس کے بعد رتن فرار ہو گئے تھے۔
اتوار کو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نانور میں رتن کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران انہوں نے دوبارہ پولیس پر گولی چلائی۔ پولیس کی گاڑی پر بھی گولی لگی۔ اپنی حفاظت میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس میں رتن کی موت ہو گئی۔
اب رتن کے بڑے بھائی کا دعویٰ ہے کہ پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد ان کا بھائی بردوان میں روپوش ہو گیا تھا۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود پولیس کو دی تھی۔ مشرقی بردوان کے نواب ہاٹ میں ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد نانور میں وہ پولیس پر گولی کیسے چلا سکتے تھے؟
سلام کے بقول، ”میرے بھائی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ اتوار کو اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ جہاں انکاو¿نٹر کیا گیا، وہاں اس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، یہ میں جانتا ہوں۔“ رتن کے بڑے بھائی کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ جمعہ کو شانتی نکیتن کے لائک بازار میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کا بھائی بردوان فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کو اس کی اطلاع بھی انہی سے ملی تھی۔
بھائی کے انکاو¿نٹر کے بارے میں سلام نے مزید کہا، ”میں ایک خاندانی مقدمے میں حراست میں تھا۔ جمعہ کو رہا ہوا۔ ہفتہ کو پولیس نے مجھے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ کہا کہ چلو، بتاو¿ تمہارا بھائی کہاں ہے۔ میں نے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی۔ جمعہ سے وہ (رتن) بردوان میں تھا۔“
بڑے بھائی کا دعویٰ ہے کہ نانور کا رہنے والا ہونے کے باوجود مختلف مقدمات کی وجہ سے رتن وہاں قدم نہیں رکھتے تھے۔ وہ بولپور میں رہتے تھے۔ ایسے میں سلام نے سوال اٹھایا کہ رتن نانور میں کہاں آتشیں اسلحہ چھپا کر رکھ سکتے تھے؟ انہوں نے کہا، ”اس دن (اتوار کو) اسے نواب ہاٹ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ نانور میں پولیس پر گولی کیسے چلا سکتا تھا؟“
سلام کا الزام ہے کہ نانور کے اینٹ بھٹے میں پولیس نے ہی رتن کو گولی ماری تھی۔ ان کے مطابق، ”صحیح تحقیقات ہونے پر پورا واقعہ سامنے آ جائے گا۔“
منگل کو رام پور ہاٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں رتن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ لاش وصول کرنے کے لیے سلام اسپتال کے باہر موجود تھے۔ وہیں انہوں نے یہ الزامات عائد کیے۔ اس معاملے پر پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
رتن کی موت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی کی فارنسک ٹیم نانور پہنچی۔ متروک اینٹ بھٹے میں فارنسک ماہرین نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے تلاشی لی اور مختلف نمونے جمع کیے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ سی آئی ڈی کی ٹیم وہاں سے ایک آتشیں اسلحہ، ایک گولی، ایک میگزین اور شیشے کے کچھ ٹکڑے برآمد کرکے لے گئی ہے۔
اس دوران حسن کے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس رہنما ملٹن رشید نے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے بقول، ”اگر حکومت اور پولیس پہلے سے منصوبہ بنا کر کسی کو قتل کرتی ہے تو یہ غیر قانونی عمل ہے۔ رتن شیخ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ اس کے ہاتھ پیر اور کمر توڑی جا سکتی تھی، جان سے کیوں مارا گیا؟ ان کی بات درست ہے۔
ملٹن نے مزید کہا، ”جس کانسٹیبل کو گولی لگی تھی، وہ زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں مقدمہ درج ہوتا اور ملزم کو گرفتار کیا جاتا۔ اس کے بجائے منصوبہ بندی کرکے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ غیر قانونی عمل ہے۔

Back to top button
Translate »