
سپریم کورٹ ملک گیر ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق انڈیا اتحاد کے 48 سوالات پر سماعت کے لیے رضامند
سپریم کورٹ ملک گیر ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق انڈیا اتحاد کے 48 سوالات پر سماعت کے لیے رضامند
حلف نامے میں دعویٰ کیا گیا کہ ووٹر لسٹوں کی بڑے پیمانے پر نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران تقریباً 13 کروڑ ووٹروں کے نام خارج کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے متفقہ طور پر لیا تھا۔
منگل (17 نومبر 2026) کو سپریم کورٹ نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کے رہنماو¿ں کی جانب سے دائر درخواست پر تفصیلی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
ان رہنماو¿ں نے خصوصی جامع نظرثانی (Special Intensive Revision – SIR) کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی سمیت الیکشن کمیشن کے سینئر افسران سے 48 سوالات پوچھے ہیں۔ ان سوالات کو ’انٹروگیٹریز‘ کہا جاتا ہے۔


