شوبھندو نے اسمبلی میں ہاتھ میں پوسٹر لے کرکہا، ہم مہینے میں ہزار دیں گے
شوبھندو نے اسمبلی میں ہاتھ میں پوسٹر لے کرکہا، ہم مہینے میں ہزار دیں گے

کولکتہ: انتخابی کشتی پار کرنے کے لیے کیا ترنمول کے ساتھ ساتھ بی جے پی کا ہتھیار بھی ‘لکشمی بھنڈار’ ہے؟ کل چندریما بھٹاچاریہ نے بجٹ میں لکشمی بھنڈار کی رقم میں مزید 500 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اور جمعہ کو اسمبلی کے اندر اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دیکھا گیا، جس پر واضح پیغام تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو خواتین کو ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ساتھ ہی بجٹ پر بات کرتے ہوئے شبھیندو نے دعویٰ کیا کہ ‘ووٹ آن اکاو¿نٹ’ میں اتنی چیزیں کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ ضابطہ اخلاق کی وجہ سے یہ کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہوں گے۔
ریاستی اسمبلی انتخابات میں اب سو دن بھی باقی نہیں رہے۔ اس پس منظر میں 21 سے 40 سال کی عمر کے سیکنڈری پاس (میٹرک) نوجوانوں کے لیے بجٹ میں ‘بنگلار یووا ساتھی’ منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ماہانہ 1500 روپے الاو¿نس دیا جائے گا۔ اس حوالے سے شبھیندو نے کہا، "کہا گیا ہے کہ بے روزگاری الاو¿نس دیں گے، لیکن یہ بجٹ تو صرف مئی تک کارآمد رہے گا۔ لوگوں کو غلط سمجھایا جا رہا ہے۔ یہ کسی صورت نہیں دیا جا سکے گا۔” اس کے بعد انہوں نے کہا، "ایک وقت آپ نے اعلان کیا تھا کہ درخواست دیں، ہم بے روزگاری الاو¿نس دیں گے۔ ڈیڑھ لاکھ درخواستیں جمع ہوئیں۔ شاید کچھ رقم دی گئی، پھر اس منصوبے کا کیا ہوا؟ سب دکھاوا ہے۔ نوکریاں نہیں ہیں۔ نوکریوں کی کیا خبر ہے؟” انہوں نے یہ بھی پوچھا، "اتنا قرض کیوں ہے، آپ کی وضاحت کیا ہے؟ ریاستی سرکاری ملازمین کو ڈی اے کیوں نہیں دیا جاتا، وضاحت دیں۔

