تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 53 ہلاک
تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 53 ہلاک

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے کے نتیجے میں 53 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں 55 افراد سوار تھے۔
انٹرنیشل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔
حکام نے بتایا تھا کہ واقعہ جزیرہ چیوس کے قریب اس وقت پیش آیا جب مہاجرین کی کشتی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا کر سمندربرد ہوگئی۔
حادثے میں یونانی کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، حادثے کے شکار افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہ ہوسکا۔
یونانی حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، حادثے کے وقت کشتی میں کم از کم 39 افراد سوار تھے۔
عمان میں 23 فرانسیسی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی
واضح رہے کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان سمندری راستہ غیر قانونی ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے خطرناک راستوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس طرح کے حادثات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔

