ایس آئی آرکے ‘باعث’ جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تقرر نامے سونپ دیے
ایس آئی آرکے 'باعث' جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تقرر نامے سونپ دیے

کولکاتا3مارچ :الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت نے نوکریاں فراہم کر دی ہیں۔ پیر کے روز دول اور ہولی کے موقع پر کولکتہ کے نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام کے آغاز میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے متاثرہ خاندانوں کے افراد کو تقرر نامے (Appointment Letters) دیے۔ کل 61 افراد کو ہوم گارڈ کے عہدے پر تقرر نامے جاری کیے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا تھا۔ فیصلے کے اعلان کے محض پانچ دنوں کے اندر ہی
نبانہ (ریاستی سیکرٹریٹ) نے اس پر عمل درآمد کر دیا۔


