کئی رشتوں میں ملوث تھا عا شق،علیحدگی کا مطالبہ کرنے پر ‘دھمکی’، کلیانی میں نو عمر لڑکی کی ‘خودکشی’

کئی رشتوں میں ملوث تھا عا شق،علیحدگی کا مطالبہ کرنے پر 'دھمکی'، کلیانی میں نو عمر لڑکی کی 'خودکشی'

عاشق کے کئی افیئرز تھے۔نوجوان کے ساتھ رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی نو عمر لڑکی۔ اسی بات پر نوجوان نے گھر آکر دھمکیاں دیں اور گالی گلوچ کی! جس کے بعد لڑکی نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات کلیانی (Kalyani) میونسپلٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ محبت کے رشتے میں تناو¿ کی وجہ سے نابالغہ نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ دوسری طرف، واقعے کے بعد سے نوجوان مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔متوفی لڑکی کا نام ورشا منڈل ہے، جو کلیانی میونسپلٹی کے چانداماری وارڈ نمبر 1، رابندر نگر علاقے کی رہائشی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ورشا کا کلیانی کے موراتی پور علاقے کے رہنے والے سوربھ ہالدار نامی نوجوان کے ساتھ معاشقہ تھا۔ وہ گزشتہ دو سالوں سے رشتے میں تھے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ حال ہی میں ورشا کو معلوم ہوا کہ سوربھ کے ایک نہیں بلکہ کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔ یہ جاننے کے بعد نابالغہ سوربھ سے رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی۔

Back to top button
Translate »