آر جی کر میں ٹراما کیئر میں دو اموات کے بعد ایمرجنسی وارڈ دوبارہ شروع کرنے کی پہل

آر جی کر میں ٹراما کیئر میں دو اموات کے بعد ایمرجنسی وارڈ دوبارہ شروع کرنے کی پہل

کولکاتا25مارچ :آر جی کر میڈیکل کالج کے ٹراما کیئر میں یکے بعد دیگرے دو اموات کے تنازع کے درمیان، حکام نے ایمرجنسی وارڈ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق، ریاست کے ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن (DME) اندر جیت ساہا، ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سپترشی چٹرجی اور پرنسپل مانس بنرجی نے منگل کے روز بند پڑے اس وارڈ کا معائنہ کیا۔ خبر ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت (سواستھ بھون) میں ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ایمرجنسی وارڈ کی مرمت کے لیے ابتدائی طور پر فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں اور جلد از جلد مرمت شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آر جی کر احتجاج کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کے بعد سے یہ بند پڑا تھا۔ دوسری جانب، آر جی کر لفٹ حادثے کے معاملے میں پولیس نے پی ڈبلیو ڈی (PWD) اور متعلقہ لفٹ کمپنی کے نمائندوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

Back to top button
Translate »