ہفتے کے آخر میں ایک بار پھر مغربی بنگال کے موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان
ہفتے کے آخر میں ایک بار پھر مغربی بنگال کے موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان

ہفتے کے آخر میں ایک بار پھر مغربی بنگال کے موسم میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، آنے والے جمعہ (27 مارچ) اور ہفتہ (28 مارچ) کو کولکتہ سمیت جنوبی اور شمالی بنگال کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ڑالہ باری (Hailstorm) کا امکان ہے۔
تیز ہوائیں: جمعہ سے ہی جنوبی بنگال کے اضلاع خصوصاً پورولیا، بانکوڑا، جھاڑگرام اور مغربی مدنی پور میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
کولکتہ اور گردونواح: ہفتہ (28 مارچ) کو کولکتہ، ہاوڑہ اور شمالی و جنوبی 24 پرگنہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ اس دوران ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔درجہ حرارت: پچھلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں جو گراوٹ آئی تھی، وہ دوبارہ آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے، لیکن ہفتہ وار بارش کے بعد اس میں پھر سے تھوڑی کمی آ سکتی ہے۔ شمالی بنگال کے اوپری پانچ اضلاع— دارجیلنگ، کلیمپونگ، جلپائی گوڑی، علی پور دوار اور کوچ بہار میں طوفانی ہواو¿ں (50-60 کلومیٹر) کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ان پہاڑی اور میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڑالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

