لبنان، اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کن شرائط کے تحت ہوئی ہے؟
لبنان، اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کن شرائط کے تحت ہوئی ہے؟
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جو 16 اور 17 اپریل کی درمیانی شب سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
ابتداً صدر ٹرمپ کے اعلان میں حزب اللہ کا کوئی ذکر شامل نہیں تھا۔ ایران کا حمایت یافتہ یہ گروہ گذشتہ چھ ہفتے سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب وقتاً فوقتاً راکٹ داغتا رہا ہے۔ لیکن بعدازاں ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے حزب اللہ پر زور دیا کہ وہ بھی جنگ بندی کا احترام کرے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں اُمید کرتا ہوں کہ اس اہم وقت میں حزب اللہ کا برتاؤ اچھا ہو گا۔‘
اس اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کو مزید بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس آنے کی بھی دعوت دی۔



