دی مسلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

دی مسلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

 

دی مسلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا


کوکاتا کے نامور اور تاریخی ادارے "دی مسلم انسٹی ٹیوٹ” کی جانب سے ایک شاندار اور بامقصد کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس، والدین اور اہل علم نے شرکت کی۔ یہ پروگرام خاص طور پر ہائر سیکنڈری اور ایکوئیلنٹ امتحان پاس کرنے والے طلبہ کو ان کے مستقبل کے لیے صحیح راہنمائی دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔

حاجی محمد محسن ہال میں منعقد اس پروگرام میں تعلیم، کیرئیر اور ایڈمیشن سے جڑے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ سٹوڈنٹس کو کلکتہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں میں داخلے کے عمل، سبجیکٹ سلیکشن، ایڈمیشن کرائٹیریا اور بہتر کیرئیر آپشنز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر "دی مسلم انسٹی ٹیوٹ” کے آنرری جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نعیم انیس، محمد جہانگیر، ڈاکٹر ضابِر احمد، محمد آصف، ڈاکٹر جاوید اختر، ساجد حسین، ارشاد ارزو اور ڈاکٹر امجد انصاری سمیت کئی دیگر نامور شخصیات موجود تھیں۔ تمام مہمانوں نے طلبہ کو محنت، لگن اور صحیح راہنمائی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔

اس خاص موقع پر ہائر سیکنڈری ایگزامنیشن 2026 میں پورے مغربی بنگال میں چوتھا رینک حاصل کرنے والے ذہین و فاضل طالب علم غلام فیصل کو خصوصی طور پر استقبالیہ اور تہنیت پیش کی گئی۔ اسٹیج پر موجود تمام مہمانوں نے غلام فیصل کی اس شاندار کامیابی کی بھرپور تعریف کی اور اسے پوری قوم اور شہر کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

پروگرام کے دوران غلام فیصل کو اعزاز سے نوازا گیا، جہاں موجود لوگوں نے زبردست تالیوں کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مقررین نے کہا کہ غلام فیصل جیسے ہونہار طلبہ نئی نسل کے لیے مثال ہیں اور ان کی کامیابی دوسرے طلبہ کو بھی محنت کرنے کا جذبہ دے گی۔

پروگرام میں موجود سٹوڈنٹس اور ان کے والدین نے اس پہل کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے کونسلنگ سیشن آج کے دور میں انتہائی ضروری ہیں، کیونکہ اس سے بچوں کو اپنے کیرئیر اور مستقبل کے تعلق سے صحیح فیصلہ لینے میں مدد ملتی ہے۔

"دی مسلم انسٹی ٹیوٹ” کی ایجوکیشن سب کمیٹی کی جانب سے منعقدہ یہ پروگرام تعلیم، شعور اور بہتر مستقبل کی طرف ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Back to top button
Translate »