خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16طیارے پر میزائل حملہ

خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16طیارے پر میزائل حملہ

پاسدارانپاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف سولہ طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائر کیے جانے پر ایف سولہ طیارہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ تہران کے شہر رباط کریم میں فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔بندر عباس میں ایئرپورٹ اور ایئربیس کے قریب متعدد دھماکے سنے گئے، ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران، میناب، سیرک، قشم، ہینگام اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی بندرگاہ کنگان میں بھی دھماکے سنے گئے جبکہ ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکا کے اڈے پر میزائلوں سے حملہ کرکے ریڈار کے نظام کو نشانہ بنایا۔

Back to top button
Translate »