لاپرواہی کی وجہ سے رحمِ مادر میں بچے کی موت پر شدید تناو
لاپرواہی کی وجہ سے رحمِ مادر میں بچے کی موت پر شدید تناو
کھڑگپور25دسمبر: خاندان کے ذرائع کے مطابق، مامونی کو بدھ کی صبح زچگی کے درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ انہیں دن بھر ہسپتال کے بیڈ پر ہی چھوڑ دیا گیا اور کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ جب حاملہ خاتون کی حالت بگڑنے لگی تو جمعرات کی صبح انہیں آپریشن تھیٹر (OT) لے جایا گیا۔نرسوں کو بار بار بیٹی کی بگڑتی ہوئی حالت کے بارے میں بتایا گیا، لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔نرسوں نے نیند میں خلل پڑنے پر مبینہ طور پر اہلِ خانہ کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا زبان استعمال کی۔جب آخر کار انہیں آپریشن تھیٹر لے جایا گیا، تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ رحم میں ہی دم توڑ چکا ہے۔اس خبر کے بعد اہلِ خانہ نے ہسپتال میں ہنگامہ کیا اور ڈاکٹروں و نرسوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ‘روگی کلیان سمیتی’ (Patient Welfare Committee) کی چیئرمین ہیما چوبے نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ اس غفلت کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔


