کلکتہ میں واٹر ٹیکسی کن کن راستوں سے گزرے گی؟

کلکتہ میں واٹر ٹیکسی کن کن راستوں سے گزرے گی؟

آلودگی سے پاک۔ ٹریفک جام کی پریشانی نہیں۔ خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے آفس جانا۔ سوچ رہے ہیں کیسے ممکن ہے؟ ریاستی حکومت نے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ بہت جلد واٹر ٹیکسی سروس شروع ہونے جا رہی ہے۔ یہ اعلان ریاست کے ٹرانسپورٹ منسٹر ارجن سنگھ نے کیا ہے۔ٹیکسی کا نام سنتے ہی آنکھوں کے سامنے کوئی پیلی یا سفید گاڑی کا منظر ابھرتا ہے۔ لیکن جب اسی ٹیکسی کے ساتھ ’واٹر‘ (پانی) جڑ جائے تو معاملہ کیا ہے؟ واٹر ٹیکسی دراصل ایک آبی جہاز (واٹر کرافٹ) ہے۔ یہ خصوصی ٹیکسی گنگا کے کنارے ایک سرے سے دوسرے سرے تک دوڑے گی۔ اس میں ٹریفک جام کی پریشانی نہیں ہوگی اور وقت بھی کم لگےگا۔ٹرانسپورٹ منسٹر ارجن سنگھ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں دو راستوں پر واٹر ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی۔اس کے علاوہ، مستقبل میں ہاوڑہ، بالی اور بیلور کو بھی اس سروس میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
واٹر ٹیکسی کے علاوہ، ٹرانسپورٹ منسٹر نے طویل فاصلے کے لیے بحری جہاز (لانگ ڈسٹنس ویسل) چلانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں کو بہتر نہیں کیا گیا تو شہر کی ٹریفک کا بوجھ کم نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ، دورگا پوجا سے پہلے ۵۰۰ نئی سرکاری بسوں کو سڑکوں پر اتارنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اور اگلے سال مارچ تک مزیدایک ہزار بسوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

Back to top button
Translate »