بی جے پی ایم ایل اے کو جان سے مارنے کی دھمکی

بی جے پی ایم ایل اے کو جان سے مارنے کی دھمکی

کولکاتا27دسمبر مسلسل نامعلوم فون کالز موصول ہونے کے بعد اسیم سرکار نے پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔بی جے پی کے رکن اسمبلی (MLA) اسیم سرکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے بار بار ملنے والی دھمکیوں کے بعد انہوں نے پولیس سے مدد طلب کی ہے۔، ہیرن گھاٹا کے ایم ایل اے اسیم سرکار نے جمعہ کی رات چاکدہ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے پولیس کو دو مخصوص فون نمبر فراہم کیے ہیں جن سے انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اسیم سرکار کا کہنا ہے کہ ان کی ایک تقریر کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ‘انتہا پسند لوگ’ انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ایم ایل اے نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں شمالی 24 پرگنہ کے بیناپول بارڈر پر بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ان کا الزام ہے کہ کچھ شرپسندوں نے ان کی پوری تقریر میں سے ایک مخصوص حصہ کاٹ کر اسے غلط طریقے سے سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔
اس کے بعد سے ہی انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔ جمعہ کی رات تقریباً 8 بجے جب انہوں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف سے ایک شخص نے نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اسیم سرکار نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نمبروں کے ذریعے ملزمان کی فوری شناخت کی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Back to top button
Translate »