بیربھوم میں11گولیاں چلیں! گپ شپکے دوران فائرنگ، تین نوجوان زخمی، دو کی حالت تشویشناک

بیربھوم میں فائرنگ کا واقعہ۔ نلہاٹی گاو¿ں میں بیک وقت ۱۱ گولیاں چلنے کا الزام ہے۔ تین افراد کو گولیاں لگی ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اتوار کی درمیانی رات یہ واقعہ نلہاٹی تھانے کے ہریداس پور گاو¿ں کے قریب پیش آیا۔ گولی لگنے کی حالت میں بیکی شیخ، حبیب اللہ شیخ اور جونی شیخ نامی تین مقامی باشندوں کو بچایا گیا۔ ان میں سے بیکی، جونی اور حبیب اللہ شیخ کو بیربھوم کے رام پور ہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں بیکی اور جونی کو مغربی بردھامان کے درگا پور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، ہریداس پور گاو¿ں کے قریب سڑک کے کنارے بانس کے مچان پر بیٹھے بیکی، حبیب اللہ اور جونی اڈہ (گپ شپ) کر رہے تھے۔ اچانک تین موٹر سائیکلوں پر کچھ لوگ وہاں پہنچے۔ ہر ایک کا چہرہ کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا۔ بغیر کسی اشتعال کے انہوں نے بیکی اور ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ گولیوں کی آواز سن کر گاو¿ں والے باہر نکلے اور زخمیوں کو ہسپتال لے گئے۔

پیر کو پولیس نے واقعہ گاہ سے10 کارتوسوں کے خول اور ایک کارتوس برآمد کیا۔ یہ کارروائی کس نے اور کیوں کی، اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Back to top button
Translate »